مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں ایک خاتون کورونا کے 'ڈیلٹا پلس' ویریئنٹ سے متاثر پائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مکمل اطلاعات مرکزی حکومت کو ارسال کردی گئیں ہیں۔
چوہان نے یہ بات ریاستی بی جے پی کے دفتر میں تنظیم سے متعلق ایک اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بھوپال میں پائے جانے والے اس کیس سے متعلق تمام اطلاعات مرکزی حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں۔
وزیر اعلی نے ایک بار پھر شہریوں سے کورونا کے سلسلے میں محتاط رہنے کی درخواست کی۔ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاست میں کافی راحت ہے، لیکن شہریوں کو معمولی سے بھی لاپرواہ نہیں رہنا چاہئے اور ماسک پہنے ہوئے کورونا سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ہم ایک بار پھر بڑی پریشانی میں پڑسکتے ہیں۔
دارالحکومت بھوپال کے بارکھیڑا علاقے میں ایک 65 سالہ خاتون ڈیلٹا پلس واریئرنٹس سے متاثر پائی گئی ہے ، جو انتہائی متعدی سمجھا جاتا ہے۔ یہ خاتون گھر میں زیر علاج ہے۔
مدھیہ پردیش میں یہ پہلا کیس ہے اور ملک میں اس طرح کے ایک درجن سے بھی کم واقعات پائے گئے ہیں۔ اس عورت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ دنوں اپنے گھر سے کہیں نہیں گئی تھی۔