اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: کورونا وائرس سے متاثر 48 افراد کی شناخت

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک رکن اسمبلی سمیت 48 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 48 افراد کی شناخت
کورونا وائرس سے متاثرہ 48 افراد کی شناخت

By

Published : Jun 20, 2020, 7:59 PM IST

بھوپال میں کورونا انفیکشن کے آج 48 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

بھوپال میں کورونا سے متاثروں کی تعداد مجموعی طور سے 2505 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 48 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہ تعداد 2457 سے بڑھ کر 2505 ہوگئی ہے۔

حالانکہ ان میں سے 1700 سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

باقی لوگوں کا ہسپتال، ہوم آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز میں علاج جاری ہے۔

شہر میں کورونا کی وجہ سے 78 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریاست کے مغربی حصے سے آنے والے ایک بی جے پی رکن اسمبلی اور ان کی اہلیہ آج علی الصبح موصول رپورٹ میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

رکن اسمبلی نے کل یہاں اسمبلی کے احاطے میں راجیہ سبھا کے انتخابات کے لئے قطار میں لگ کر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ دو تین دنوں کے دوران یہاں متعدد لوگوں سے ملاقات کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز ووٹنگ کے دوران کانگریس کے ایک پہلے سے کورونا سے متاثر رکن اسمبلی نے ہسپتال سے یہاں آکر اسمبلی کے احاطے میں پہنچ کر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

کچھ دن پہلے وہ انفیکشن سے متاثر ہوئے تھے۔ ان کا یہاں ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔

حالانکہ انتخابی کمیشن نے ایسے ووٹروں کو ڈاک کے ذریعہ ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی تھی لیکن انہوں نے ووٹنگ سینٹر میں آکر حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details