اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں کورونا کے 291 نئے کیسزسامنے آئے - کورونا کے بڑھ رہے کیسز

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال آج کورونا کے 291 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 14630 ہوگئی۔

بھوپال میں کورونا کے 291 نئے کیسزسامنے آئے
بھوپال میں کورونا کے 291 نئے کیسزسامنے آئے

By

Published : Sep 18, 2020, 3:50 PM IST

ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا کے بڑھ رہے کیسز کے درمیان آج 291 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 14630 ہوگئی۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق291 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 14630 ہوگئی ہے ، جبکہ گزشتہ روز287 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وبا سے 12354 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ فی الحال دو ہزار سے زیادہ ایکٹو کیسز ہیں ، جو ہوم آئیسو لیشن اور سرکاری قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔

وہیں اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک یہاں 349 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ نئے مریض راج بھون ، اسمبلی ، 74 بنگلو، ایم ایل اے ریسٹ ہاؤس اور دیگر مقاما ت سے سامنے آئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details