اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیگر پسماندہ طبقے کو 27 فیصد ریزرویشن نافذ کیا جائے:کانگریس - ترمیمی بل اسمبلی

مدھیہ پردیش کانگریس نے آج کہا کہ سابقہ کانگریس حکومت کے وقت میں دیگر پسماندہ طقبے(اوبی سی) کو 27 فیصد ریزرویشن کا التزام کیا گیا تھا،اسے عمل درآمد کرانے کےلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کوشش کی جائیں۔

دیگر پسماندہ طبقے کو 27 فیصد ریزرویشن نافذ کیا جائے:کانگریس
دیگر پسماندہ طبقے کو 27 فیصد ریزرویشن نافذ کیا جائے:کانگریس

By

Published : Jul 20, 2020, 6:10 PM IST

ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر جیتو پٹواری نے یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کیا۔اس موقع پر سابق وزیرکملیشور پٹیل،سچن یادو،رکن اسمبلی دلیپ سنگھ گرجر،سدھارتھ کشواہا،راہل لودھی اور ریاستی ترجمان مھترمہ ویبھا پٹیل بھی موجود تھیں۔سبھی کانگریس رہنماؤں نے ایک سر میں کہاکہ کانگریس حکومت ن دیگر پسماندہ طبقے کو 27 فیصد ریزرویشن کا التزام کیا تھا،جسے نافذ کرانےکےلئے کوشش ہونی چاہئے

'پائلٹ نے حکومت گرانے کی کوشش کی'

مسٹر پٹواری نے کہاکہ یہ معاملہ ریاستی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے،ممکن ہےکہ جلد ہی اس معاملےمیں سماعت ہو۔اس کے پیش نظر انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ ریزرویشن نافذ کرانے سے متعلق دلی بہتر طریقےسے عدالت کے سامنے پیش کی جانی چاہئے۔اس کےلئے بہترین قانونی ماہرین کی مدد بھی لی جانی چاہئے۔

مسٹر پٹواری نے کہا کہ سابقہ کانگریس حکومت نے پسماندہ طبقے کےلئے سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن کا فیصد 14 سے بڑھاکر 27 کرنے کےلئے ترمیمی بل اسمبلی میں پاس کرایا تھا۔اب یہ معاملہ عدالت کے سامنے زیر التوا ہے۔

مسٹر پٹواری نے یہ بھی اعلان کیا کہ دیگر پسماندہ طبقے کے حقوق پر بحث کرنےکےلئے عدالت میں پارٹی کی جانب سے سینئر وکیلوں کو کھڑا کیا جائےگا۔انہوں نے دہرایا کہ ہائی کورٹ کے سامنے زیر غور ان عرضیون میں حکومت کی جانب سے مکمل اور موثر موقف رکھاجانا بے حد ضروری ہے۔جس سے او بی سی کے حقوق کی حفاظت کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details