چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 575 نمونوں میں سے 19 کورونا پازیٹو پائے گئے۔ان میں سے 14 اجین کے اور ناگدا کے دو اور بڑنگر ،انہیل اور کھاچرود کا ایک ایک مریض شامل ہے۔اس طرح ضلع میں ابھی تک 1429 پازیٹو مریض پائے گئے۔
ضلع اجین میں کورونا کے 19 نئے کیسز - اجین کی خبریں
مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا کے 19 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر1429 ہوگئی ہےجب کہ ان میں سے 1178 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔
ضلع اجین میں کورونا کے 19 نئے کیسز
اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 76 ہے اور 189 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ضلع میں ابھی تک 57 ہزار445 لوگوں کے نمونے لیے جا چکےہیں۔