اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی خود کشی - مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع

مدھیہ پردیش پولیس کے ذریعہ جنسی زیادتی کی شکایت درج کرنے سے انکار کرنے کے بعد جنسی زیادتی کی شکار 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

جنسی زیادتی متاثرہ نے خود کشی کر لی
جنسی زیادتی متاثرہ نے خود کشی کر لی

By

Published : Dec 23, 2019, 8:00 AM IST

متاثرہ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اسشا پور گاؤں کے رہائشی بچو سکھرم بنڈیلہ نے اس کی بیٹی کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

جنسی زیادتی متاثرہ نے خود کشی کر لی

اس واقعے کے بعد جب وہ اور اس کی بیٹی کاکڈا پولیس چوکی اور اس کے بعد مہیشور پولیس اسٹیشن گئے تو پولیس نے ان کی شکایت درج کرنے سے صاف انکار کردیا اور اس کی بجائے اس کی بیٹی کے کردار پر پوچھ گچھ کی۔
پولیس نے متاثرہ کے والد کی طرف سے لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ’ ایک خاتون پولیس افسر اس کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لئے گئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کو پولیس اسٹیشن آنے کے لیے کہا گیا تھا۔ تاہم متاثرہ نے پولیس اسٹیشن آنے سے انکار کر دیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم بنڈیلہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نے کیڑے مار نے والی دوا کھائی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details