اردو

urdu

ETV Bharat / state

متحدہ عرب امارات میں پھنسے 114 بھارتیوں کی وطن واپسی - دیوی اہلیبائی ہولکر بین الاقوامی ہوائی اڈے

مرکزی وزارت برائے امور خارجہ (ایم ای اے) نے کہا ہے کہ 'بھارتی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' کے تحت تاحال قریب 9.5 لاکھ بھارتی شہریوں کو مختلف ممالک سے واپس لایا گیا ہے، جو کورونا وائرس (کووڈ۔19) لاک ڈاؤن کے سبب دنیا بھر میں پھنسے ہوئے تھے۔

114 stranded Indians brought back from uae in al flight
متحدہ عرب امارات میں پھنسے 114 بھارتیوں کی وطن واپسی

By

Published : Aug 10, 2020, 11:33 AM IST

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع دیوی اہلیا بائی ہولکر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 114 بھارتی شہریوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بحفاظت وطن واپسی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی روک تھام کے لئے اندور ضلع کے نوڈل افسر امت مالاکر نے بتایا کہ 'اندور میں وطن واپسی کرنے والے مسافروں میں سے کسی میں بھی ہوائی اڈے میں اسکریننگ کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامات نہیں پائی گئیں'۔

ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ 'کل مسافروں میں سے 64 اندور میں اترے جبکہ باقی 50 افراد کو یہاں سے ممبئی روانہ کیا گیا'۔

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر اریاما سانئل نے بتایا ہے کہ 'طیارہ شام 8.12 بجے دیوی اہلیابائی ہولکر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'اس طیارے میں مجموعی طور پر 114 مسافر سوار تھے'۔

سانئل نے مزید کہا ہے کہ 'ان مسافروں کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کے باوجود احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں 14 دن تک گھریلو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details