اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: گنیش وسرجن کے دوران المناک حادثے کی مفصل رپورٹ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گنیش وسرجن کے دوران کھٹلا پورہ گھاٹ پر گیارہ سو کوارٹر کے رہنے والے 19 افراد کشتی پلٹ جانے سے حادثے کا شکار ہوگئے۔

گنیش وسرجن کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک

By

Published : Sep 13, 2019, 5:43 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:42 AM IST

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور سات لوگوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ گیارہ لوگوں کے تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

گنیش وسرجن کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک۔ویڈیو

وزیر رابطۂ عامہ پی سی شرما اور رکن اسمبلی عارف مسعود نے جائے حادثے کا جائزہ لیا اور اس حادثے کی جانچ کرانے کی بات کہی جبکہ میونسپل کارپوریشن نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے چار چار لاکھ روپے اور ریڈ کراس نے بھی پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details