اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینکڑوں افراد پر مشتمل زائرین کا دوسرا قافلہ لیہہ پہنچا - ladakh

ایران سے واپس آئے خطہ لداخ کے 225 زائرین پر مشتمل دوسرا قافلہ بدھ کو لیہہ پہنچا۔

leh iran kargil pilgrims
225 افراد پر مشتمل زائرین کا دوسرا قافلہ لیہہ پہنچا

By

Published : Apr 22, 2020, 6:12 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے کئی افراد مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران گئے تھے تاہم کوروناوائرس کے پیش نظر کئی دنوں تک تہران میں درماندہ رہنے کے بعد انہیں خصوصی طیاروں کے ذریعے ہندوستان لایا گیا جہاں انکی طبی جانچ کے علاوہ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

غازی آباد، جودھ پور اور جیسلمیر وغیرہ میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد بدھ کو 225افراد پر مشتمل زائرین کا دوسرا قافلہ لیہہ پہنچا۔ جبکہ گزشتہ روز 57افراد پر مشتمل پہلا قافلہ اے این 32کورئیر سروس کے ذریعہ کرگل پہنچایا گیا تھا۔

بدھ کو 225افراد پر مشتمل زائرین کے دوسرے قافلے کو انڈین ایئر فورس کے آئی ایل 76 کے ذریعے لیہہ ہوائی اڈے پر پہنچایا گیا جہاں لداخ یوٹی انتظامیہ نے انکا استقبال کیا۔

دریں اثنا تمام زائرین کو لیہہ ہوائی اڈے پر طبی ماہرین نے اسکریننگ کی اور بعد ازاں کرگل سے وابستہ زائرین کو خصوصی بسوں کے ذریعے کرگل روانہ کیا گیا جہاں انہیں احتیاطی طور مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔ جبکہ لیہہ سے وابستہ زائرین کو بھی مختلف قرنطینہ مرکز میں مزید طبی نگہداشت کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

لداخ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ زائرین کو بھی اسی طرح مرحلہ وار طریقے پر لایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details