اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ میں طبی ٹیمیں مریضوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی مدد فراہم کریں گی - لوگوں کی خدمت

لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے ہفتے کے روز خطے کے مریضوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی ضروریات فراہم کرنے والے موبائل میڈیکل یونٹوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ان موبائل میڈیکل یونٹس کی ٹیمیں ایس این ایم ہسپتال لیہہ کے اسپیشلسٹس پر مشتمل ہوں گی۔

لداخ میں طبی ٹیمیں مریضوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی مدد فراہم کریں گی
لداخ میں طبی ٹیمیں مریضوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی مدد فراہم کریں گی

By

Published : Apr 19, 2020, 8:00 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:15 PM IST

اس موقع پر موصوف گورنر نے کہا: 'یہ وقت کی ضرورت بھی ہے اور ہر لحاظ سے لوگوں کی خدمت ہے'۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے آج موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دکھائی، یہ ٹیمیں لیہہ کے ایس این ایم ہسپتال کے سپیشلسٹس پر مشتمل ہوں گی جو خطے کے مریضوں کے دہلیز پر پہنچ کر انہیں طبی ضروریات فراہم کریں گی'۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 18 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے چار ایکٹو ہیں جبکہ 14 متاثرین روبہ صحت ہوئے ہیں۔

لداخ یونین ٹریٹری میں اگرچہ جموں وکشمیر سے پہلے ہی کورونا وائرس کے مریض درج ہوئے تھے تاہم اب یہاں حالات نسبتاً قابو میں ہیں۔

لداخ میں کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں میں بیٹھ کر ہی اس وائرس کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details