وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے مرکزی علاقہ لداخ میں ایڈونچر، سرمائی کھیلوں اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کرگل کا دورہ کیا اور وہاں مختلف تقاریب میں حصہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے قومی سیاحتی دن کے موقع پر مقامی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئس ہاکی میچ دیکھا۔
وزارت ثقافت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پرہلاد سنگھ پٹیل نے لداخ کے رُکن پارلیمان نمگیال کے ہمراہ کرگل میں آئس ہاکی میچ دیکھا اور اس دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرگل میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔