اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن 14 کور کے نئے کمانڈر

لداخ میں قائم 14کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن کو مقرر کیا گیا ہے، اُن سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ تعینات تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن 14کور کے نئے کمانڈر مقرر
لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن 14کور کے نئے کمانڈر مقرر

By

Published : Oct 13, 2020, 6:47 PM IST

بھارت - چین کے درمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان بھارتی فوج کی 14 کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نے سنبھال لی ہے۔ 14 کور لداخ میں قائم ہے اور اس کو ’’فائر اینڈ فیوری کور‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

دفاعی ترجمان کے مطابق منگل کو 14 کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نے سنبھالی۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ہراندر سنگھ تعینات تھے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نے کہا کہ انہیں ’’امید ہے کی سبھی سپاہی اپنی ذمہ داریاں بڑے جوش سے نبھائیں گے اور اگر ملک کی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا ہے تو جوان اس سے نپٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے۔‘‘

ترجمان کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہراندر سنگھ نے بھی اپنی الوداعی تقریر میں 14 کور کے تمام جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’’14 کور کے سپاہی مشکل صورتحال میں بھی ملک کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘‘

جنرل پی جی کے مینن کے والد ایس کے مینن بھی بھارتی فوج میں صوبیدار تھے۔ مینن رواں مہینے کی شروعات سے ہی لداخ میں موجود تھے اور گزشتہ روز ہند - چین کے درمیان ہوئے مذاکرات کا بھی حصہ تھے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق ’’لیفٹیننٹ جنرل مینن گزشتہ مہینے کی 21 تاریخ کو ہند - چین کے درمیان ہوئی مشترکہ مذاکرات کا بھی حصہ تھے اور گزشتہ روز ہوئی میٹنگ میں بھی موجود تھے۔‘‘

ذرائع کے مطابق ’’صورتحال کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے تعیناتی سے قبل ہی 14کور کمانڈر کو وہاں بھیجا جاتا ہے کیونکہ 14 کور پر چین اور پاکستان دونوں طرف سے نپٹنے کی ذمہ داری ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details