اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایران میں پھنسے لداخی زائرین کے انخلاء پر زور

کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں پھنسے لداخ کے زائرین کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی ایل اے ایچ ڈی سی ( لداخ آٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کاؤنسل) نے وزارت خارجہ سے گزارش کی۔

ایران میں پھنسے لداخی زائرین کے انخلاء پر زور
ایران میں پھنسے لداخی زائرین کے انخلاء پر زور

By

Published : Mar 9, 2020, 7:13 PM IST

Updated : Mar 9, 2020, 8:10 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں پھنسے لداخ کے زائرین کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی ایل اے ایچ ڈی سی ( لداخ آٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کاؤنسل) نے وزارت خارجہ سے گزارش کی۔

ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل کی جانب سے منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کاؤنسل کے سربراہ نے کہا کہ 'خطے کے قریب 1200افراد اس وقت ایران میں پھنسے ہوئے ہیں۔'

ایران میں پھنسے لداخی زائرین کے انخلاء پر زور

انہوں نے ایران میں پھنسے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے فیصلے پر مرکزی حکومت خصوصا وزارت خارجہ کی سراہنا کی۔ تاہم ان کے مطابق ’’بھارتی شہریوں خصوصاً زائرین کو وہاں سے نکالنے کا عمل انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران ایل اے ایچ ڈی سی کے سربراہ فاروق احمد خان نے مزید کہا کہ 'وہاں پھنسے زائرین انتہائی مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ بھی بے حد بے چین ہیں۔'

فاروق خان نے وزارت داخلہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ 'زائرین کو جلد از جلد وہاں سے واپس وطن بلایا جائے، بعد ازاں محکمہ صحت کی جانب سے جتنے بھی لوازمات ہوں گے۔ وہ یقیناً پورے کیے جائیں تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔'

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ، ایران میں ہوئی وائرس کی وجہ سے حالیہ اموات کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کشمیر سمیت ہندوستان بھر کے سینکڑوں طالب علم اور مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے گئے زائرین بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 8:10 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details