اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ -19: لداخ میں مزید تین معاملے مثبت - کمشنر سیکریٹری برائے صحت لداخ

لیہہ سے تعلق رکھنے والے دونوں مریض دہلی سے آئے تھے جبکہ کرگل سے تعلق رکھنے والا مریض مثبت معاملے کے رابطے میں آیا تھا۔

LADAKH REPORTS THREE MORE CORONA POSITIVE CASES
کووڈ -19: لداخ میں مزید تین معاملے مثبت

By

Published : May 31, 2020, 7:17 AM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کووڈ-19 کے مزید تین معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقہ میں مثبت معاملوں کے کُل تعداد بڑھ کر77 ہو گئی ہے۔

کووڈ -19: لداخ میں مزید تین معاملے مثبت

کمشنر سیکریٹری برائے صحت لداخ ریگزن سیمفل کے ایک ٹوویٹ کے مطابق لداخ میں کورونا وائرس کے مزید تین معاملے مثبت پائے گئے ہیں۔

ان کے ٹوویٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دو مریض لیہہ سے تعلق رکھتے ہے اور دیگر ایک کرگل سے بتایا جا رہا ہے۔
لیہہ سے تعلق رکھنے والے دونوں مریض دہلی سے آئے تھے جبکہ کرگل سے تعلق رکھنے والا مریض مثبت معاملے کے رابطے میں آیا تھا۔

کووڈ -19: لداخ میں مزید تین معاملے مثبت

واضح رہے کہ لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 77 ہو گئی ہے ان میں سے 43 صحتیاب ہو کر ہسپتال سے رخصت ہوئے تاہم 34 ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details