اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ میں 54 فیصد ووٹنگ - Kargil

عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جموں و کشمیر کے لداخ ڈیوژن میں رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں نظر آئی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 6, 2019, 5:18 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق لداخ پارلیمانی نشست کے لیےشام 4 بجے تک 54.94 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

ویڈیو

لداخ کے نوبرا اسمبلی حلقے میں 4 بجے تک54.40 فیصد، لیہہ میں 48.00 فیصد، کرگل میں 59.60 فیصد اور زنسکار میں 64050 فیصد رائے دہنگان نے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔

اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے ضلع پلوامہ میں 2 فیصد جبکہ شوپیاں میں 2.64 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

واضح رہے کہ اننت ناگ پارلیمانی نشست جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ پر مشتمل ہے اور اس نشست کے لیے پہلے مرحلے میں 23 اپریل کو ضلع اننت ناگ میں ووٹنگ ہوئی تھی اور 29 اپریل کو ضلع کولگام میں ووٹرز نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سکیورٹی معاملات کے پیش نظر اس نشست کے لیے پولنگ اوقات میں دو گھنٹوں کی کمی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details