'کانگریس بی جے پی کی شبیہ کو خراب کرنا چاہتی' - الزامات
بی جے پی نے لیہہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پیسے تقسیم کئے جانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانگریس کی طرف سے کی گئی سازش ہے تا کہ بی جے پی کی شبیہہ کو خراب کیا جا سکے ۔
لیہہ کے انچارج وکرم رندھاوا کی پریس کانفرنس، متعلقہ تصویر
ایک پریس کانفرنس کے دوران لیہہ کے انچارج وکرم رندھاوا (جس پر پریس کانفرنس کے دوران لیہہ کے صحافیوں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام ہے) نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی مخالف عناصر نے کانگریس کے ساتھ مل کر یہ سازش رچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو لفافے تقسیم کئے جا رہے ہیں ان میں نوٹ نہیں بلکہ وزیر دفاع کے دورہ کے دعوت نامے تھے۔