مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے چین کے لداخ یونین ٹیرٹری کے بارے میں بیان کو بھارت کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بتادیں کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ چین، بھارت کے غیر قانونی طریقے سے بنائی جانے والی لداخ یونین ٹریٹری کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔
جی کشن نے چین کے اس بیان کے ردعمل میں بتایا: 'چین کے وزیر خارجہ نے لداخ کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف بیان دیا ہے کہ وہ لداخ کو یونین ٹریٹری تسلیم نہیں کرتا ہے، یہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے میں عوام کی طرف سے اس بیان کی مذمت کرتا ہوں'۔