اس دوران انہوں نے کرگل کے اہم مسائل اور مخصوص امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔
چیئرمین موصوف نے ایل جی لداخ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس آر او 120 پر جلد عمل درآمد کر کے ڈویژنل کمشنر لداخ کے دفتر کو کرگل ضلع میں فعال بنایا جائے۔
فیروز خان نے ایل جی لداخ سے درخواست کی کہ وہ جلد کرگل ضلع میں یو ٹی لداخ کے انتظامی ہیڈکواٹرز کے قیام کو یقینی بنائیں جو کہ ایل جی موصوف نے خود کرگل دورہ کے دوران کرگلی قیادت سے مختلف ملاقاتوں کے دوران بھی وعدہ کیا تھا۔
ایل جی لداخ سے ملاقات کے دوران چیئرمین فیروز احمد خان نے مزید مطالبہ کیا کہ کرگل میں COVID-19 لیب کے قیام ،ضلع سے باہر اور یوٹی لداخ سے باہر کام کرنے والے کرگل کے ملازمین کے تبادلے ، اپنے متعلقہ ہیڈکواٹرز میں ڈائریکٹرز کی قیام آوری ،کربہ تھنگ پلاٹیو کو خالی کروانے پر عمل درآمد جیسے کئی اہم مدعوں پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس دوران ایل جی موصوف نے مشیر کو موقع پر ہی ہدایت دی کہ وہ چیئرمین ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے ذریعے اٹھائے گئے امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ اس دوران ایل جی کے مشیر امنگ نارولا نے چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل فیروز احمد خان کو تمام معاملات کے سلسلے میں یقین دہانی کی کہ یوٹی انتظامیہ کرگل میں علیحدہ کووڈلیپ کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کرگل کے کچھ ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت کیلئے چنڈی گڑھ روانہ کیا جائے گا۔