سرینگر: کیپٹن گیتکا کول، کیپٹن شیوا چوہان کے بعد، دنیا کے بلند ترین اور خطرناک ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئر پر تعینات ہونے والی دوسری خاتون آرمی آفیسر بن گئیں ہیں۔ کیپٹن کول نے منگل کو اس گروپ میں شمولیت اختیار کی جب وہ گلیشیئر پر پہلی خاتون میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات ہوئیں، کیپٹن چوہان کے بعد، جو سیاچن میں آپریشنل طور پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر تھیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جانکاری دیتے ہوئے لداخ میں قائم فوج کی فائر اینڈ فیوری کور کا کہنا تھا کہ "سنو لیپرڈ بریگیڈ کی کیپٹن گیتکا کول سیاچن بیٹل اسکول میں انڈکشن ٹریننگ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں تعینات ہونے والی فوج کی پہلی خاتون میڈیکل آفیسر بن گئیں ہیں۔"
کیپٹن چوہان کیپٹن کول سے پہلے سیاچن میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر تھیں۔ جنوری 2023 میں، چوہان، فائر اینڈ فیوری کور میں خدمات انجام دینے والے ایک آرمی افسر کو کمار پوسٹ (سیاچن) میں تعینات کیا گیا تھا۔ سیاچن بیٹل اسکول کیپٹن چوہان کے لیے بھی ایک سخت تربیتی میدان تھا۔ کیپٹن چوہان راجستھان کے شہر ادے پور سے تعلق رکھتی ہیں۔ چوہان نے این آئی ٹی ادے پور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد فوج میں بھرتی ہونے کا انتخاب کیا۔ مئی 2021 میں کیپٹن چوہان نے آرمی کی انجینئر رجمنٹ میں بھرتی ہوئی۔