مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر کنٹرول علاقہ لداخ میں سینٹرل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔
لداخ میں سینٹرل یونیورسٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ
انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکز نے 750 کروڑ کی لاگت سے لداخ میں سینٹرل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے لداخ میں علاقائی تفاوت کو ختم کرنے اور خطے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
لداخ میں سنٹرل یونیورسٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ
میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکز نے 750 کروڑ کی لاگت سے لداخ میں سینٹرل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لداخ میں علاقائی تفاوت کو ختم کرنے اور خطے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے پورے خطے کی مجموعی ترقی ہوگی۔
یو این آئی