سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزارت صحت نے لداخ انتظامیہ اور فوج کے ساتھ مل کر مشرقی لداخ کے متعدد علاقوں میں تعینات 4000 فوج کے جوانوں کو کورونا ویکسین لگانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کوویشیلڈ ویکسین کے گیارہ ہزار پانچ سو خوراک لداخ پہنچائے گئے ہیں۔
لداخ میں تعنیات 4 ہزار فوجی جوانوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی
مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعینات چار ہزار فوجی جوانوں اور آرمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو پہلے مرحلے کے تحت کورونا ویکسین دی جائے گی۔
لداخ میں تعنیات 4 ہزار فوجی جوانوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی
سرکاری ذرائع نے بتایا سخت ترین سردی میں اپنے فرائض انجام دے فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
ویکسین ڈرائیو آج 10.30 بجے جموں و کشمیر کے 20 مقامات میں شروع ہوگی۔