شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے جمگنڈ علاقے کے لوگوں نے اس وقت راحت سانس لی اور خوشی کا اظہار کیا جب آج قریب آٹھ ماہ کے بعد یہاں کی سڑک آمد رفت کے قابل بنائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق زرہامہ سے جمگنڈ تک 25 کلومیٹر طویل سڑک پر تقریباً 20 فٹ برف جمع تھی جس کو پی ایم جی ایس وائی نے ہٹا کر آمد رفت کے قابل بنایا۔ عوام نے سڑک کے کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔