اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایک طرف بچہ پکڑتے ہیں، دوسری طرف پانی کا برتن' - women protests for water

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر پانی فراہم نہیں کیا گیا، تو ڈی سی آفس کپوارہ پہنچ کر آکر احتجاج کرینگے۔

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 23, 2020, 7:49 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹکر کی خواتین نے جمعہ کے روز اس علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا۔

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

اطلاعات کے مطابق خواتین سمیت متعدد افراد نے کپواڑہ - سرینگر روڈ بلاک کر دیا اور محکمہ جل شکتی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

انہوں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے اس علاقے میں پانی کی فراہمی کی عدم فراہمی کی وجہ سے انہیں پانی کی باقاعدہ فراہمی میں ناکامی اور ان کی پریشانیوں کو نظرانداز کرنے پر محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات کا جلد از جلد ازالہ نہیں کیا گیا تو کپوارہ میں آکر احتجاج کریں گے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر پانی فراہم نہیں کیا گیا، تو ڈی سی آفس کپوارہ پہنچ کر احتجاج کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: اندور: نیٹ میں اول مقام حاصل کرنے والی مسلم طالبہ

محکمہ جل شکتی کے ایک سینیئر آفیسر نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کس طرح علاقے میں لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن محکمہ بھی خشک سالی کی وجہ سے بے بس ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکر کی سروس بھی مشکل ہے۔ محکمہ کے لئے اس وقت فراہم کرنا کیونکہ وہاں بھی فنڈز کی کمی ہے۔ تاہم، افسر نے کہا کہ محکمہ متبادل سوتات کی تلاش میں ہے کہ لوگوں کو زیادہ تکلیف نہ پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details