شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں جمعرات کی دو پہر کو ایک 55 سالہ خاتون سمیت دو افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو ایک 55 سالہ خاتون اور ایک 26 سالہ نوجوان ایک نالے کو پار کرنے کے لئے اس پر لگائے گئے ایک لکڑی کے پل پر چل رہے تھے کہ دونوں پھسل کر نالے میں ڈوب گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں کو فوری طور پر پانی سے نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرال پورہ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔