اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ کے گاؤں میں پانی کی قلت

علاقے کے نوجوان اشفاق خان نے ایک پہاڑی سے نکلنے والے پانی کو چینیلائز کر کے عوام کے لیے دستیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن یہ ابھی بھی گاؤں سے بہت دور ہے۔

water crisis
پانی کی قلت

By

Published : Jul 7, 2021, 4:22 PM IST

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں عوام پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہے۔ ہندواڑہ کے راجپورہ راجوار کے لوگ آلودہ پانی پینے کو مجبور ہیں۔ یہاں کی خواتین کافی دور سے سر پر پانی لے کر آتی ہیں۔

پانی کی قلت

علاقے کے لوگوں نے پانی کی دقت کے بارے میں کئی بار انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن متعلقہ محکمہ نے ان پر توجہ نہیں دی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی نے راج پورہ گاؤں میں ایک بور ویل کے تعمیر کا کام شروع کیا جس کے لیے اسٹوریج ٹینک پہلے ہی تعمیر کیا گیا، لیکن آدھا کام کرانے کے بعد اس کام کو ادھورا چھوڑ دیا۔

حالانکہ علاقے کے نوجوان اشفاق خان نے ایک پہاڑی سے نکلنے والے پانی کو چینیلائز کر کے عوام کے لیے دستیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن یہ ابھی بھی گاؤں سے بہت دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندواڑا: نامعلوم افراد نے اخروٹ کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

علاقے کے پیپلز کانفرنس کے رہنما محمد سلیمان بٹ اور ایڈوکیٹ میر عمران نے کہا ہے کہ اگر پہاڑی سے نکلنے والے پانی کو گاؤں تک پہنچانے کے لیے پائپ مہیا کر دیا جائے تو ان کے مسئلے کا ازالہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران انہوں نے حکام سے اس بات پر بھی توجہ دینے کی اپیل کی بورویل پر چھوڑا گیا ادھورا کام بھی نئے سرے سے شروع کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details