اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ سبزی منڈی میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 11 شیڈ نما دکان اور 9 چھاپڑیاں خاکستر ہوگئیں۔ آگ سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ Fire In Vegetable market Handwara

vegetable-market-handwara-gutted-in-fire-incident
ہندواڑہ سبزی منڈی میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 4:27 PM IST

ہندواڑہ سبزی منڈی میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

کپواڑہ:سبزی منڈی ہندواڑہ میں جمعرات کی الصبح آتشزدگی میں کئی سبزی چھاپڑیاں جل کر رکھ ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق رات کے دوران اچانک سبزی منڈی سے آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی سبزی چھاپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی واردات میں کم سے کم 11 شیڈ نما دکان اور 9 ریڑھیاں خاکستر ہوگئیں۔ آگ کی اس واقعہ میں لاکھوں روپیوں کی سبزیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیں۔

اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ ہندواڑہ پولیس،فوج اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاہم نصف درجن سے زاِئد چھاپڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی تھی، جن میں لاکھوں روپیوں کی سبزی ودیگر سامان خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:

ادھر تحصیلدار ہندواڑہ ٹریڈیس فیڈریشن ہندوڑاہ و ممبران، اوقاف کمیٹی کے چیئرمین کے علاوہ انتظامیہ کے افسران نے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثناء پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحققیات شروع کی۔

وہیں ہندواڑہ ٹریڈس ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز نے کہا کہ پچھلے بار آگ کی واردات میں 26 دکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بار بھی ضلع انتطامیہ سے ان کے لیے کرنکریٹ دکانوں کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آگ مثاترہ کے لیے امداد کرے تاکہ یہ لوگ اپنا کاربار پھر سے بحال کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details