کپواڑہ: ہندوارہ کے نوگام گامندر ملحہ سے کھری بنجر محلہ روڑ میں ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ لوکل نالے سے نکالی جارہی باجری استعمال کی جارہی اور کریشر باجری کے بجائے مقامی نالے سے نکالی جارہی سلیٹ اس میں استعمال کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوگام کے لوگوں نے کچھ دن قبل شکایت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نوگام حجام محلہ میں محکمہ آر اینڈ بی کی طرف سے دو تین کلومیٹر سڑک پر جاری تعمیری کام میں ایک تو ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسرا اس سڑک کے اردگرد پروٹکشن بنڈ دینے کے لئے کریشر کے بجائے سلیٹ باجری استعمال کی جارہی ہے اور اس پروٹکشن بنڈ میں بڑے بڑے بولڈر استمال کئے جارہے ہیں اور اس سڑک پر کریشر ڈالنے کے بجائے خاک باجری اور لوکل نالے سے لائی جارہی سیلٹ ڈالی جارہی ہے جو مقامی لوگوں کے ساتھ ایک دھوکہ ہورہا ہے اور لوگوں کے انکھوں میں دھول جھونکے جارہی ہے ۔ Road construction in Handwara
اس مسلے کو لیکر میڈیا نے نوگام کا دورہ کیا تو یہاں سڑک مذکورہ پر جاری کام کا معائنہ کر کے یہاں سڑک کے پروٹکشن بنڈ اور سڑک کے استعمال کے لئے ڈالی جارہی خاک باجری اور ناقص میٹریل کی خود عکس بندی کر کے گورنر انتظامیہ اور حکام بالا اور محکمہ آر اینڈ بی کے اعلی افسران کو دیکھنے کی کوشش کرائی کہ کس طرح سے دور دراز علاقوں میں محکمہ کے جے ای اور مقامی ٹھیکداروں کے آپسی ساز باز کر کے سرکاری کاموں میں ناقص میٹریل ڈالا جارہا ہے جس اسٹمیٹ کے تحت ان سڑکوں پر کام کیا جانا چاہئے ان اسٹمیٹ کی دھجیاں اڈائی جارہی ہے اور کمیرے میں یہ صاف نظر آرہا ہے کہ کس طرح کا میٹریل اس سڑک میں استعمال کیا جارہا ہے اور کس طرح سے عوام کے ساتھ دھوکہ دہائی ہورہی ہے۔ Gamndar-Banjar Mohalla Khuri Nowgam Road
مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی کے کچھ ملازمین ٹھیکدار کے ساتھ ساز باز کر کے کام کو نپٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور جو میڑیل اس سڑک پر استعمال کیا جارہا ہے وہ یہی مقامی نالے سے نکلا جارہا ہے بدقسمتی کا عالم ہے کہ اس وقت کام پر محکمہ آر اینڈ بی کا ایک ہی ملازم موجود تھا لیکن اس کے سامنے خاک باجری کو ملا کرسڑک کے پروٹکشن بنڈ میں لگایا جارہا ہے جب اس ملازم کو اس بارے میں پوچھا گیا تو اس کی بولتی بند ہوجاتی ہے اور وہ خود اپنی غلطی تسلیم کرتا ۔