اردو

urdu

ETV Bharat / state

خشک سالی سے پریشان کسانوں نے ایل جی سے مدد کی اپیل کی - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین نے محکمہ مال سے کسانوں کو پہنچے نقصان کا تخمینہ لگانے کی گزارش کی ہے تاکہ متاثرہ کنبوں کو بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔

خشک سالی سے پریشان کسانوں نے ایل جی سے مدد کی اپیل کی
خشک سالی سے پریشان کسانوں نے ایل جی سے مدد کی اپیل کی

By

Published : Aug 10, 2020, 5:30 PM IST

بی ڈی سی چیئرمین بلاک سوگام نے خشک سالی سے متاثر کسانوں کے حق میں ریلیف پیکیج دینے کا کیا مطالبہ

بلاک ڈیولپمنٹ کونسل سوگام، لولاب کے چیئرمین نے اتوار کو علاقے میں خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے حق میں گورنر انتظامیہ سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو پھلوں کی صنعت خاص طور پر سیب اور اخروٹ کے باغات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
آبپاشی کی ناقص نظام کی وجہ سے دھان کے کھیت بھی مکمل طور پر سوکھ چکے ہیں۔

خشک سالی سے پریشان کسانوں نے ایل جی سے مدد کی اپیل کی

عہدیدار نے بتایا کہ اس آفت کی نوعیت کو یوں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ بہت سے مقامات پر لوگوں نے جان بوجھ کر دھان کو چرنے کے لئے اپنے مویشیوں کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔

لیفٹنٹ گورنر کی زیرقیادت انتظامیہ کو غریب کسانوں کی مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عہدار نے کہا کہ نئے تعینات شدہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے کاشتکاروں کے حق میں امدادی پیکیج جاری کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاملات یوں ہی چلتے رہے تو آبادی کے ایک بڑے حصے کو فاقہ کشی پر مجبور ہونا پڑے گا۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایل جی اس درخواست پر غور کریں گے اور جلد از جلد کسانوں تک مدد پہنچائی جائے گی۔
اسی اثناء میں چیرمین نے محکمہ مال سے کسانوں کو پہنچے نقصان کا تخمینہ لگانے کی گزارش کی ہے تاکہ متاثرہ کنبوں کو وقت پر امداد پہنچائی جا سکے۔
اس موقعے پر چیرمین نے محکمہ آبپاشی کو موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے پانی کی سینچائی دستیاب کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ کسانوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details