اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ میں پالیتھین مخالف مہم کا آغاز - کپوارہ

ریاست جموں کشمیر میں شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں پالیتھین مخالف مہم کا آغاز کیا گیا۔

ہندورہ میں پالیتھین مخالف مہم کا آغاز

By

Published : Jun 22, 2019, 6:34 PM IST

نمائندے کے مطابق سب ضلع ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے ’’کیمسٹس اینڈ ڈرگِسٹ ایسوسی ایشن‘‘ سے وابستہ دکانداروں اور رضاکاروں نے پالیتھین مخالف مہم کے تحت سنیچر کو ہندوارہ بازار میں ریلی برآمد کی۔

ریلی کے بعد ٹی آر سی ہندوارہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع انتظامیہ سے وابستہ افسران نے بھی شرکت کی۔

ہندورہ میں پالیتھین مخالف مہم کا آغاز

تقریب میں ’’کیمسٹس اینڈ ڈرگِسٹ ایسوسی ایشن‘‘ سے وابستہ کارکنان نے اس بات کا عہد لیا کہ وہ پالیتھین جیسی زہرلی شئی کے استعمال سے بالکل پرہیز کریں گے۔

تقریب میں کہا گیا کہ ہندوارہ قصبے میں یومیہ 40کلو پالیتھین کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تقریب کے بعد شمالی کشمیر کے اے ڈی سی برائے ڈرگ کنٹرول بشیر احمد بانڈے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس اقدام کی سراہنا کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہندوارہ سے شروع ہوئی اس مہم کو شمالی کشمیر کے باقی اضلاع میں بھی پہنچایا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details