مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں ہوئے سڑک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تیز رفتار سے آ رہی سومو اور بائک کے درمیان زودار ٹکر ہو گئی، اس حادثے میں بائک پر سوار دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال ہندوارہ میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویش ناک بتاتے ہوئے سرینگر ریفر کر دیا۔