کپواڑہ:پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈایل 112 پر پولیس کو 24 ستمبر کو ایک کال معصول ہوئی کی کہ عتیق الرحمٰن اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ بنگس وادی میں اسکارپیو گاڑی میں پکنک کے لیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپنی منزل کی طرف لوٹتے ہوئے انہوں نے ہندواڑہ کی طرف بالائی راجوار وڈر بالا کا راستہ منتخب کیا اور بدقسمتی سے وہ گھنے جنگلاتی علاقہ میں اپنا راستہ بھول گئے۔ اس کے علاوہ ان کی گاڑی بھی پھنس گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے ایسی صورتحال میں فوری مدد کے لیے ڈائل 112 سے رابطہ کیا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس یونٹوں کو فوری طور پر مطلع کیا گیا۔انچارج پولیس پوسٹ زچلدرہ اور فوج کی 21 آر آر نے ریسکو آپریش چلایا اور سخت کوششوں کے بعد مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور پھنسے ہوئے خاندان کا کامیابی سے پتہ لگایا۔