جموں وکشمیر راشٹریہ کسان مزدور مہاسنگھ کے صدر تنویر ڈار ملک بھر میں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کانفرنس کی۔
صدر تنویر ڈار نے پریس کانفرس کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ کارپوریٹ کوفائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
انھوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس قوانین کو جلد از جلد منسوخ کرکے کسانوں کے حقوق واپس دے دیں، انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پہلے نئے قوانین کو منسوخ کی جائے پھر مرکزی حکومت تمام کسان تنظیموں کے صدر سے گفتگو کرکے کسانوں کو فائدہ پہنچانے والا قانون بنایا جائے۔
واضح رہے کہ سنگھو اور ٹکڑی بارڈر پر گزشتہ 19 دنوں سے جاری مظاہروں میں پنجاب اور دیگر ریاستوں کے مزید کسان شریک ہیں، دریں اثنا مرکزی وزیر کیلاش چودھری نے کہا کہ حکومت جلد ہی اس اجلاس کے لیے ایک نئی تاریخ طے کرے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ اس معاملے کا حل نکل جائے گا۔