اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں کروڑوں روپیے کا منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ - kashmir news

منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے کپوارہ پولیس نے آج اس وقت ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی جب مبیینہ طور پر دو بالائی ورکروں کو ایک ناکے کے دوران حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے 65 کروڑ کے منشیات ضبط کئے گئے۔

کپواڑہ میں کروڑوں روپیے کا منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ
کپواڑہ میں کروڑوں روپیے کا منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ

By

Published : Jun 27, 2020, 9:09 PM IST

تفصیلات کے مطابق کپوارہ پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کے ساتھ مشترکہ کاروائی کے دوران کپوارہ کے متصل ناکہ لگایا جس دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

کپواڑہ میں کروڑوں روپیے کا منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے 13.5کے جی نارکوٹکس ضبط کیا گیا جس کی قیمت 65کروڑ بتایا جاتا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد ملی ٹنٹسی میں ملوث ہے اور یہ بحثیت بالائی ورکر سرگرمیاں انجام دیتے تھے دونوں کے قبضے سے اسلحہ ضبط کرنے کا دعو ی بھی کیا گیا ہے۔

ادھر اس معاملے میں پولیس اسٹیشن کرالہ پورہ میں ایف آئی ار درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت لچھی پورہ بجہامہ بارہمولہ کے رہنے والے منظور احمد لون ولد غلام محمد لون اور غلام محمد لون ولد عبدالرحم لون کے بطور ہوئی ہے۔

قابل ذکرہے کہ چند ہفتے قبل ہندوارہ پولیس نے ایک ایسی ہی ایک کاروائی کے دوران تین افراد کو دوسو کروڑ منشیات سمیت گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں کیس کی مزید تحققیات کے لیے (این آئی اے) نے کیس اپنے ہاتھوں میں لیا۔

ادھر عام لوگوں نے پولیس کی کاروائی کو سراہاتے ہوئے مانگ کی کہ منشیات میں ملوث کسی بھی افراد کو بخشا نہیں جانا چاہئے اور تب ہی ممکن ہے کہ سماج سے منشیات کی وبا کو ختم کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details