اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان کی پر اسرار ہلاکت، کپوارہ میں احتجاج - لاش جنگلات میں برآمد

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں چند روز قبل ایک مقامی نوجوان کی ہلاکت اور قاتلوں کا سراغ نہ لگانے پر مقامی لوگوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

نوجوان کی پر اسرار ہلاکت، کپوارہ میں احتجاج
نوجوان کی پر اسرار ہلاکت، کپوارہ میں احتجاج

By

Published : May 28, 2020, 8:24 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ریگی پورہ کی عوام نے جمعرات کو مین مارکیٹ میں سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ کے جنگلات میں عید کے روز ایک مقامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی، احتجاجیوں کے مطابق لاپتہ ہونے سے دو دن قبل ایک فون کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر سے روانہ ہوئے اور واپس نہیں لوٹے۔ احتجاجیوں کے مطابق انہوں نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم عید کے روز انکی لاش جنگلات میں برآمد ہوئی تھی۔

نوجوان کی پر اسرار ہلاکت، کپوارہ میں احتجاج

سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر نظر انداز کرتے ہوئے عوام نے سڑکوں پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوئی ہے۔

احتجاجیوں نے مقتول کے کسی نشے کی لت میں مبتلا ہونے کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔

ڈی ایس پی کپوارہ کی جانب سے معقول اور بروقت کارروائی کرنے اور تین چار دن میں رپورٹ تیار کرنے کی یقین دہانی کرانے پر عوام نے احتجاج ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details