اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میرے والد کو تہاڑ جیل سے مقامی جیل منتقل کیا جائے'

انجنیئر رشید کے اہل خانہ نے انہیں تہاڑ جیل سے سرینگر کی کسی جیل میں منتقل کرنے کی اپیل کی تاکہ اہل خانہ بھی ان سے ملاقات کر سکے۔

ibrar rasheed
ibrar rasheed

By

Published : Jun 28, 2020, 7:41 PM IST

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجنیئر رشید کے اہل خانہ ان دنوں تہاڑ جیل میں ہیں، ان کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سرینگر میں کسی جیل میں منتقل کیا جائے۔

'میرے والد کو تہاڑ جیل سے مقامی جیل منتقل کیا جائے'

سابق ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید کے بیٹے ابرار رشید اور والد محترم نے اپنے رہائش گاہ ماور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا 'انجنیئر رشید کو دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے نظر بند کر دیا گیا تھا اور اس دوران جموں کشمیر سے دہلی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا۔

ان کے والد کہتے ہیں کہ انجنیئر رشید نے ایسا کیا جرم کیا ہے کہ انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا اور اہل خانہ سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انجنیئر رشید کے فرزند ابرار رشید نے بتایا 'میرے والد صاحب پر سنہ 2017 میں کئی الزامات لگا کر جیل منتقل کیا گیا تھا اور بعد میں کچھ جرم ثابت نہ ہونے پر انہیں کلین چٹ دی گئی، جس کے بعد پانچ اگست کو جب دفعہ 370 کو منسوخ کی گئی، اس سے پہلے ہی انجینئر رشید کو گرفتار کر لیا گیا'۔

انہوں نے کہا 'پاپا کے گرفتار ہونے کی خبر ہمیں فیس بک کے زریعے ملی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے'۔

ابرار رشید نے حکومت سے اپیل کی کہ انجنیئر رشید کو تہاڑ جیل سے سرینگر کی کسی جیل میں منتقل کیا جائے اور وہیں مقید رکھا جائے، کیونکہ تہاڑ جیل میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور انہیں خدشہ لاحق ہے کہ ان کے والد اب اس مہلک بیماری کے شکار نہ ہو جائیں'۔

انہوں نے موجودہ حکومت اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے پیش نظر تہاڑ جیل سے انہیں جموں وکمشیر کے سرینگر میں کسی جیل میں منتقل کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details