اردو

urdu

ETV Bharat / state

کثیر مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

فوج نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے کپواڑہ کے جنگل میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

Millitant Hide out busted in JK

By

Published : Aug 1, 2019, 10:44 AM IST

ریاست جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے: 'فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مل کر ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ علاقے کے کرالسنگر جنگل میں اسلحہ و بارود برآمد کیے ہیں۔

ایک خبر ملنے پر پولیس اور فوج کی طرف سے ایک مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی جس میں سکیورٹی فورسز کو یہ کامیابی ملی۔

فوجی ترجمان نے بتایا: 'فوج ہمیشہ مستعد اور ہوشیار ہے کہ عسکریت پسندوں کے اسلحہ اور بارود کو کھوج نکالا جائے تاکہ وادی میں پر امن ماحول قائم کیا جا سکے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے: 'اس مشترکہ تلاشی مہم میں انھوں نے 3 اے کے رائفلز، آر پی جیز، یو بی جی ایل راونڈز، چائینیز گرینیڈز اور اے کے رائفل کی گولیاں برآمد کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details