اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کرالپورہ علاقے میں گرفتار کیے جانے والے عسکریت پسندوں کی مدد سے فوج اور پولیس نے دس دستی بم اور 182 راؤنڈ اے کے 47 رائفل برآمد کیے ہیں۔

عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد
عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد

By

Published : May 11, 2021, 7:58 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ 'فوج کے 160 ٹیریٹوریل آرمی اور ایس او جی کرالہ پورہ نے اطلاعات کی بنیاد پر عسکریت پسند کے ایک ساتھی عبدالاحد لون کو گرفتار کیا'۔

عبدالاحد لون کے قبضے سے 10 دستی بم اور 182 اے کے 47 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'مذکورہ شخص اس سے قبل البدر سے وابستہ تھا۔ پولیس نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'مزید تفتیش جاری ہے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details