کپواڑہ:جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کو نمایاں طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے میں ماتا بھدرکالی مندر میں پوجا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ امسال کشمیر میں صرف 10 مقامی لڑکیں عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر چکے ہیں جن میں سے 6 پہلے ہی مختلف انکاؤنٹرس میں مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مقامی عسکریت پسندوں کو ہتھیار چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ راستہ چھوڑ کر اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی آسانی سے گزار سکتے ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کسی عسکریت پسند کو مارنا نہیں چاہتی بس صرف وہ ہتھیار چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں کوئی مقامی عسکریت پسند اس وقت سرگرم نہیں ہے۔ صرف غیر مقامی عسکریت پسند ادھر ادھر گھوم رہے ہیں۔