تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہندوارہ میں لشکر طیبہ کے ایک معاون کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکری معاون کی نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر ہندواڑہ پولیس، فوج کے 32 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر منڈی گام کرالہ گنڈ میں ہفتے کو ایک سریچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایک باغ میں تلاشی کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا۔ اگر چہ مذکورہ شخص نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سرچ پارٹی نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔