ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی ہدایت پر جمعہ کو محکمہ باغبانی کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر کپوارہ سمیت کئی اعلی افسران نے قصبہ ہندوارہ کے مین مارکیٹ کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران افسران نے جراثیم کش ادویات اور کھاد فروخت کرنے والے دکانداروں کی چیکنگ کے علاوہ ان کے لائسنس بھی چیک کئے۔
ٹیم نے جراثیم کش ادویات اور کھاد فروخت کرنے والے دکانداروں کو شیر کشمیر ایگریکلچر یونیوسٹی (زرعی یونیورسٹی) کی جانب سے تجویز کردہ کھادوں اور دیگر ادویات کو ہی مہیا رکھنے کو کہا۔
محکمہ باغبانی کی ٹیم نے ہندوارہ مارکیٹ کا معائنہ کیا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف ہارٹیکلچر افیسر نے کہا کہ ’’باغبانی سیزن شروع ہو چکا ہے اور کسان مختلف اقسام کی کھادوں اور جراثیم کش ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں محکمہ باغبانی کسانوں کو معیاری کھاد اور ادویات پہنچانے کے لیے کوشاں ہے، اسی لیے مارکٹ چیکنگ کے دوران معیاری ادویات و کھادوں کی فروخت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔‘‘