اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار - ایف آئی آر

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں پولیس نے ایک چھاپہ کے دوران ایک کلو چرس اور 13 گرام ہیروئن ضبط کر کے منشیات فروش کو سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا۔

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار
کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Mar 10, 2021, 1:50 PM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کافی عرصہ سے یہ شکایت موصول ہو رہی تھی کہ طارق احمد لون ساکن کرالہ پورہ منشیات کے دھندے میں ملوث ہے اور ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ کے دوران طارق کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق طارق کی نشاندہی پر اس کے ہی گھر سے 1 کلو چرس اور 13 گرام ہیروئن ضبط کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر8/2021US8/20IPC درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف ان کی جنگ جاری رہے گی۔ تاہم انہوں نے سماج سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details