اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: پل کی مرمت کے لئے گھنٹوں احتجاج، یقین دہانی کے بعد ختم

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کئی ماہ سے پل کی مرمت نہیں ہونے سے ناراض ہوکر مقامی لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا، افسران کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم ہوا۔

JK_KUP_26_SEP_BJP  javid Qureshi sit on  protest, demanding restoration of damaged Batagund mawer bridge Handwara_Jk10006,
JK_KUP_26_SEP_BJP javid Qureshi sit on protest, demanding restoration of damaged Batagund mawer bridge Handwara_Jk10006,

By

Published : Sep 26, 2021, 1:48 PM IST

ضلع کپوارہ کے بٹہ گنڈ ماور میں خستہ حال پل کی مرمت نہ ہونے سے عوام کے اندر انتظامیہ کی تئیں ناراضگی ہے۔ جس کے خلاف بی جے پی رہنما جاوید قریشی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ گھنٹوں کے احتجاج کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

ویڈیو دیکھیے

نالہ ماور پر بنائے گئے پل کو رواں سال کے مارچ مہینے میں سیلاب سے سخت نقصان پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے پل گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل نہیں رہا اور قریب 7 ہزار کی آبادی کو پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار معاملہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن تا حال پل کی مرمت نہیں کی گئی۔ ہفتہ کے روز مقامی لوگو ں نے بی جے پی رہنما جاوید قریشی کی سر براہی میں بٹہ گنڈ بازار میں احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: کپوارہ میں تین کلوگرام وزنی آئی ای ڈی برآمد

اننت ناگ: فاریسٹ گارڈ کا بیٹا یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب

اس دوران جاوید قریشی نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پل کے مرمت کا کام ہاتھ میں لیں تاکہ علاقہ ماور کے لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے جاوید قریشی کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ فوری طور پل کی مرمت کا کام شروع کرے گی اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کہ وہ بٹہ گنڈ میں خستہ حال پل کا کام شروع کریں جس کے بعد لوگو ں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details