اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt Primary School lacks Basic Facilities: کپواڑہ کے رینگپت گجرنار میں سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گجرنار میں واقع سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اسکول میں جگہ کی کمی کی وجہ سے اساتذہ کو ایک کمرے میں دو تین کلاسز کو پڑھانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اور طلبا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Government Primary school lacks basic facilities

کپواڑہ :  رینگپت گجرنار میں سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان
کپواڑہ : رینگپت گجرنار میں سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Apr 23, 2022, 5:07 PM IST

کپواڑہ: گجرنار رینگپت میں سرکاری اسکول میں جگہ اور اساتذہ کی کمی کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی بار اس نسبت سے زونل ایجوکیشن افیسر کپواڑہ اور کئی دیگر عہدایدارن کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن ابھی تک کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی جس وجہ طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ طلباء کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ۔ Government Primary school in Kupwara

کپواڑہ : رینگپت گجرنار میں سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ اسکول کی بلڈنگ کو کئی برس قبل پسی گرآنے سے نقصان ہوا تھا جس کے بعد حکام نے اس بلڈنگ پر دوبارہ مرمت کا کام نہیں کیا اور نہ ہی مذکورہ اسکول کے لئے کوئی نئی بلڈنگ تعمیر کی۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکڑ اور چیف ایجوکیشن افیسر کپواڑہ، ڈی سی کپواڑہ سے مطالبہ کیا کہ گوجر نار میں قائم اپرپرائمری سکول کہ طرف دھیان دیاجایا تاکہ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل ضائع نہ ہو اور ان کے بچے اچھی تعلیم سے آراستہ ہوسکے۔ Government Primary school without Staff

وہی اساتذہ کا کہنا کہا ہے کہ اسکول میں جگہ کی کمی کی وجہ ایک کمرے میں دو تین کلاسز کو بڑھانا پڑتا ہیں اور بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں ہے جس سے ان اساتذہ کو بھی پڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : CEO Kishtwar inspects Govt schools : چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کا سکولوں دورہ


ABOUT THE AUTHOR

...view details