اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: "لولہ باغکی غل "نامی کتاب کی رسمِ اجرا - کپواڑہ ای ٹی وی بھارت خبر

ضلع کپواڑہ میں محبوب العالم ادبی سوسائٹی راجوار اور جوئے ادب کاج ناگ ہندوارہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں کشمیری زبان میں لکھی گئی کتاب "لولہ باغکی غل " کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

رسمِ اجرا
رسمِ اجرا

By

Published : Oct 20, 2021, 9:02 AM IST


جموں و کشمیر کے ضلع کپوراڑہ کے ہندوارہ میں محبوب العالم ادبی سوسائٹی راجوار اور جوئے ادب کاج ناگ ہندوارہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں گوہر راجواری کی کشمیری زبان میں تحریر کی گئی کتاب "لولہ باغکی غل " کا اجراء عمل میں آیا۔

رسمِ اجرا

محبوب العالم ادبی سوسائٹی راجوار اور جوئے ادب کاج ناگ ہندوارہ کے اشتراک سے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ہندوارہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں عبدالغنی ڈار گوہر راجواری کی کشمیری میں تحریر کی ہوئی کتاب "لولہ باغکی غل " کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

تقریب کی صدارت سیاسی کارکن راجہ نواب ناصر، سرپرست محبوب العالم ادبی سوسائٹی راجوار کے سرپرست فائق مقبول، صدر جوٙئے ادب کاج ناگ ہندوارہ کے صدر جاوید اقبال ماوری سمیت دیگر ادباء و شعراء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مذکورہ تقریب میں نامور شاعر مرحوم علی محمد شہباز کی لکھی ہوئی شاعری پیش کی گئی۔

اس موقع پر قطب عبدالغنی ڈار نے کہا کہ کتاب لکھنے کا شوق طالب علمی کے زمانے سے ہی تھا۔ اس شوق کی تکمیل آج ہوئی ہے۔
اس موقع پر ایوب دلبر، مقبول فیاض، محمد فاروق گیلانی، سقراط گل، فیاض احمد فگن اور تجمل الخضر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details