ضلع کپوارہ کے ہندارہ قصبے میں انتظامیہ نے غیر قانونی طور نالہ ماور سمیت مختلف ندی نالوں سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کے عمل کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نالوں کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کر دیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کیے جانے کے بعد جیالوجی اینڈ مائننگ اور محکمہ پولیس نے نالہ ماور کی جانب جانے والے راستوں کی کھدائی کی تاکہ غیر قاونونی طور ریت اور باجری نکالنے کا عمل رک جائے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع کے منرل آفیسر نے کہا کہ ’’مختلف نالوں سے رات کے اندھیرے میں ریت اور باجری نکالنے کا عمل جاری تھا جس کے بعد نالہ ماور کی جانب جانے والے راستوں کی کھدائی کی گئی۔‘‘