اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ میں مرحوم منظور احمد کرمانی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

اس تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر کپواڑہ عبد الحمید فانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مفتی اعظم جموں کشمیر ناصر الاسلام نے کی۔

ہندوارہ میں مرحوم منظور احمد کرمانی کی یاد میں تقریب منعقد
ہندوارہ میں مرحوم منظور احمد کرمانی کی یاد میں تقریب منعقد

By

Published : Apr 3, 2021, 9:32 PM IST

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں آج تابندہ میموریل سوسائٹی اور بنگس ویلی سٹیل ٹریڈریس اینڈ بنگس ویلی سٹیل انڈسٹری کے اشتراک سے ٹاون ہال میں مرحوم مولوی منظور احمد کرمانی کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کی صدارت مفتی اعظم جموں و کشمیر ناصر الاسلام نے کی اور تقریب میں مہمانِ خصوصی کے فرائض چیف ایجوکیشن افسر کپواڑہ عبد الحمید فانی نے انجام دیے۔

ہندوارہ میں مرحوم منظور احمد کرمانی کی یاد میں تقریب منعقد

تقریباً میں مرحوم مولوی منظور احمد کرمانی کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ مفتی اعظم جموں و کشمیر ناصر الاسلام نے اپنے خطبے کے دوران اپنے قریبی ساتھی مرحوم مولوی منظور احمد کرمانی کے نام پر ہندواڑہ میں ایک ٹرسٹ کھولنے کا اعلان کیا۔ اس ٹرسٹ کی چیئرپرسن مولوی منظور احمد کرمانی کی صاحب زادی ہوں گی اور ٹرسٹ کا مقصد خواتین کو تحفظ، تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے'۔

انہوں نے تابندہ میموریئل سوسائٹی کے ممبران کو بھی اس طرح کی تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے
مؤقر عالم دین و امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کا انتقال

اس دوران تابندہ میموریئل سوسائٹی ہندواڑہ اور بنگس ویلی سٹیل انڈسٹری کی طرف سے کئی یتیم ضرورت مند طلبہ میں وردی اور کتابیں تقسیم کی گئیں اور حالیہ نیٹ-جے ای ای اور بارہویں جماعت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو کتابیں اور بنگس ویلی کی طرف سے نقدی انعامات تقسیم کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details