طلبہ کے 15 رکنی وفد کی قیادت استاذ کر رہے تھے۔طلبہ آگرہ میں واقع تاج محل اور لال قلعہ کا دلکش کا نظارہ کیا۔ دہلی واپسی سے قبل انہوں نے ایئربورن گیلری کو بھی دیکھا۔ طلبہ نے اس دورے کے لیے فوج کا شکریہ ادا کیا۔
کشمیری طلبا نے تاج محل کا دیدار کیا
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے طلبا کی ایک ٹیم نے پیر کو تاج محل کا دورہ کیا۔
وسطی کمان کی ایک ترجمان نے بتایاکہ جموں و کشمیر اور شمال۔مشرقی خطے کے اسکولی طلبہ کو تحریک دینے کے مقصد سے فوج کی جانب سے بڑی تعداد میں تعلیمی بیداری اورفروغِ اہلیت ٹور پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس وفد کو دہلی اور آگرہ کی سیر کے لیے 10 اکتوبر کو روانہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ 11اور12اکتوبر کو دہلی میں اپنے قیام کے دوران وفد کے ارکان نے لال قلعہ، دیوانِ خاص، جامع مسجد، انڈیا گیٹ، مغل گارڈن، نو تعمیر نیشنل وار میموریل اور ایمیٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔