اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں حزب المجاہدین ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ گرفتار - لولاب

چار اعانت کاروں کی شناخت الطاف احمد میر ساکنہ حاجی بل کلاروس، غلام محمد کوہلی ساکنہ وارنو لولاب، عبد القیوم گجر ساکنہ کھنورہ بانڈی پورہ اور نظام الدین گجر ساکنہ گجر پتی بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔

کپواڑہ میں حزب المجاہدین ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ گرفتار
کپواڑہ میں حزب المجاہدین ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

By

Published : Aug 11, 2020, 7:41 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک عسکریت پسند اور چار عسکری اعانت کاروں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی کپوارہ امبارکر شری رام دنکر نے منگل کے روز یہاں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کپوارہ پولیس، 28 آر آر اور162 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لولاب علاقے میں ایک آپریشن کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ایک عسکریت پسند اور چار اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے'۔ انہوں نے گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت پرویز احمد بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکنہ لالپورہ کے بطور کی ہے۔

کپواڑہ میں حزب المجاہدین ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ گرفتار
موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ پرویز کی تحول سے ایک اے کے 47 اور ایک چینی ساخت کی ایک پستول اور کچھ میگزین برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پرویز کو ہتھیار فراہم کرنے والے چار اعانت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان چار گرفتار شدگان کی شناخت الطاف احمد میر ساکنہ حاجی بل کلاروس، غلام محمد کوہلی ساکنہ وارنو لولاب، عبد القیوم گجر ساکنہ کھنورہ بانڈی پورہ اور نظام الدین گجر ساکنہ گجر پتی بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ ان اعانت کاروں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور ان میں سے تین اعانت کار سابق عسکریت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان اعانت کاروں کا ریاض اور امجد ساکنان بانڈی پورہ نامی عسکری کمانڈروں، جو وادی میں سمگلنگ اور عسکریت پسندوں کو ہتھیار سپلائی کرتے ہیں، کے ساتھ رابطہ تھا۔حالیہ ماضی میں ان کی اسمگلنگ سرگرمیوں کی تمام تفصیلات کا پتہ لگانے کے لئے مزید تفتیش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر زیرنمبر 105/2020 U / S 7/25 IA ایکٹ اور 13، 16، 18، 39 یو اے پی اے پولیس اسٹیشن لالپورہ میں درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details