میڈیا اداروں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آئے روز سرکاری اداروں بے حسی اور لاپروائی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔
بدھ کو ضلع کپوارہ کے فیملی ہیلتھ سنٹر کرالہ گنڈ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال اور انتظامیہ کی بے حسی دیکھنے کو ملی جب بھیڑوں کا گلہ سنٹر کے اندر داخل ہوا۔
مقامی باشندوں نے اسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’ایسے مناظر ہیلتھ سنٹر میں آئے روز دیکھے کو ملتے ہیں۔‘‘
عینی شاہدین کے مطابق جس وقت بھیڑوں کا گلہ اسپتال داخل ہوا، اس وقت اسپتال عملہ کا کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا۔
اس معاملے سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بی ایم او لنگیٹ گوہر نبی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ’’پورے اسٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘