اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ میونسپلٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم کے تحت آگہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

ہندوارہ میونسپلٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز
ہندوارہ میونسپلٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

By

Published : Sep 28, 2021, 4:48 PM IST

ضلع کپوارہ میں میونسپل کمیٹی ہندوارہ کی جانب سے ’’آزادی کے امرت مہا اتسو‘‘ کے تحت آگہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں میونسپل عملہ کے ارکان رضاکاروں کے ساتھ مل کر قصبہ میں لوگوں کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی تلقین کررہے ہیں۔

ہندوارہ میونسپلٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

میونسپل عملہ کے مطابق آگہی مہم 3 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں لوگوں خاص کر دکانداروں سے پالی تھین کا استعمال نہ کرنے اور کوڑا کرکٹ کو منتخب مقامات خصوصاً کوڑے دان میں ڈالنے کی تلقین کررہے ہیں۔

آگہی مہم کے دوران میونسپل عملہ لوگوں کو گھروں، نجی دفاتر، دکانوں سمیت پبلک پارکس، گلی کوچوں سمیت آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details